یہ وہی باتیں ہیں جو موسیٰ نے یردن کے اُس پار بیابان میں یعنی اُس میدان میں جو سوف کے مقابل اور فاران اور طوفل اور لابن اور حصیرات اور دیذہب کے درمیان ہے سب اسرائیلیوں سے کہیں ۔
سو اب پھر و اور کُوچ کرو اور اموریوں کے کوہستانی مُلک اور اُس کے آس پاس کے میدان اور پہاڑی قطعہ اور نشیب کی زمین اور جنوبی اطراف میں سمندر کے ساحل تک جو کعنانیوں کا مُلک ہے بلکہ کوہِ لُبنان اور دریای فرات تک جو ایک بڑا دریا ہے چلے جاو۔
دیکھو میں نے اِس مُلک کو تمہارے سامنے کر دیا ہے پس جاو اور اُس مُلک کو اپنے قبضہ میں کر لو جس کی باب نمبرت خداوند تمہارے باپ دادا ابراہام اور اضحاق اور یعقوب سے قسم کھا کر یہ کہا تھا کہ وہ اُسے اُنکو اور اُنکے بعد اُنکی نسل کو دے گا ۔
سو میں نے تمہارے قبیلوں کے سرداروں کو جو دانشور اور مشہور تھے لیکر اُنکو تُم پر مقرر کیا تاکہ وہ تمہارے قبیلوں کے مطابق ہزاروں کے سردار اور سینکڑوں کے سردار اور پچاس پچاس کے سردار اور دس دس کے سردار حاکم ہوں ۔
اور اُسی موقع پر میں نے تمہارے قاضیوں سے تاکید اً یہ کہا کہ تُم اپنے بھائیوں کے مقدسوں کو سُننا پر خواہ بھائی بھائی کا معاملہ ہو یا پردیسی کا تُم اُنکا فیصلہ انصاف کے ساتھ کرنا ۔
تمہارے فیصلہ میں کسی کی رو رعایت نہ ہو ۔ جیسے بڑےے آدمی کی بات سُنو گے ویسے ہی چھوٹے کی سُننا اور کسی آدمی کا منہ دیکھ کر ڈر نہ جانا کیونکہ یہ عدالت خدا کی ہے جو مقدمہ تمہارے لیے مُشکل ہو اُسے میرے پاس لے آنا ۔ میں اُسے سُنوں گا ۔
اور ہم خداوند اپنے خدا کے حکم کے مطابق حورب سے کُوچ کر کے اُس بڑے اور ہولناک بیابان میں سے ہو کر گزرے جسے تُم نے اموریوں کے کوہستانی مُلک کے راستہ میں دیکھا ۔پھر ہم قادس برنیع میں پہنچے ۔
دیکھ اُس مُلک کو خداوند تیرے خدا نے تیرے سامنے کر دیا ہے ۔ سو تُو جا اور جیسا خداوند تیرے باپ دادا کے خدا نے تُجھ سے کہا ہے تُو اُس پر قبضہ کر اور نہ خوف کھا نہ ہراساں ہو۔
تب تُم سب نیرے پاس آکر مجھ سے کہنے لگے کہ ہم اپنے جانے سے پہلے وہاں آدمی بھیجیں جو جا کر ہماری خاطر اُس مُلک کا حال دریافت کریں اور آکر ہمکو بتائیں کہ ہمکو کس راہ سے وہاں سے جانا ہو گا اور کون کون سے شہر ہمارے راستہ میں پڑیں گے ۔
اور اپنے خیموں میں کُڑکُڑانے اور کہنے لگے کہ خداوند کو ہم سے نفرت ہے اِسی لیے وہ ہمکو مُلکِ مصر سے نکال لایا تاکہ وہ ہمکو اموریوں کے ہاتھ میں گرفتار کرا دے اور وہ ہمکو ہلاک کر ڈالیں ۔
ہم کدھر جا رہے ہیں ؟ ہمارے بھائیوں نے تو یہ بتا کر ہمارا حوصلہ توڑ دیا ہے کہ وہاں کے لوگ ہم سے بڑے بڑے اور لمبے ہیں اور یہ اُنکے شہر بڑے بڑے اور اُنکی فصلیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں ، ماسوائے اِس کے ہم نے وہاں عناقیم کی اولاد کو بھی دیکھا ۔
اور بیابان میں بھی تُو نے یہی دیکھا کہ جس طرح انسان اپنے بیٹے کو اُٹحائے ہوئے چلتا ہے اُسی طرح خداوند تیرا خدا تیرے اِس جگہ پہنچنے تک سارے راستے جہاں جہاں تُم گئے تمکو اُٹھائے رہا ۔
جو راہ میں تُم سے آگے آگے تمہارے واسطے ڈیرے ڈالنے کی جگہ تلاش کرنے کے لیے رات کو آگ میں اور دن کو ابر میں ہو کر چلا تاکہ تُم کو وہ راستہ دکھائے جس سے تُم چلو ۔
سو ایفنہ کے بیٹے کالب کے ۔ وہ اُسے دیکھے گا اور جس زمین پر اُس نے قدم مارا ہے اُسے مَیں اُسکو اور اُسکی نسل کو دونگا اِس لیے کہ اُس نے خداوند کی پیروی پورے طور پر کی ۔
اور تمہارے بال بچے جنکےبارے میں تُم نے کہا تھا کہ لُوٹ میں جائیں گے اور تمہارے لڑکے بالے جنکو آج بھلے اور بُرے کی بھی تمیز نہیں ۔ یہ وہاں جائیں گے اور یہ مُلک میں اِن ہی کو دونگا اور یہ اُس پر قبضہ کریں گے ۔
تب تُم نے مجھے جواب دیا کہ ہم نے خداوند کا گناہ کیا ہے اور اب جو کچھ خداوند ہمارے خدا نے ہمکو حک دیا ہے اُس کے مطابق ہم جائیں گے اور جنگ کریں گے ۔ سو تُم سب اپنے اپنے جنگی ہتھیار باندھ کر پہاڑ پر چڑھ جانے کو ا ٓمادہ ہو گئے ۔
تب خداوند نے مجھ سے کہا کہ اُن سے کہہ دے کہ اوپر مت چڑھو اور نہ جنگ کرو کیونکہ میں تمہارے درمیان نہیں ہوں تا ایسا نہ ہو کہ تُم اپنے دُشمنوں سے شکست کھاو۔
تب اموری جو اُس پہاڑ پر رہتے تھے تمہارے مقابلہ کو نکلے اور اُنہوں نے شہد کی مکھیوں کی مانند تمہارا پیچھا کیا اور شعیر میں مارتے مارتے تُمکو حُرمہ تک پہنچا دیا ۔